6 نومبر 2014 - 13:01
شیخ ہاشم صفی الدین: امریکہ اور عرب ممالک تمام مشکلات کے ذمہ دار

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے مغرب بالخصوص امریکہ کو علاقے اور عرب ممالک کی تمام مشکلات کا ذمہ دار قرار دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیخ ہاشم صفی الدین نے کہا کہ واشنگٹن، اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر علاقے میں تباہی اور جنگ لایا اور حزب اللہ ہمیشہ اپنے اس موقف پر ثابت قدم رہےگی کہ امریکہ سب سے بڑا شیطان ہے۔

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ مغرب بالخصوص امریکہ تمام مسائل اور پریشانیوں کا باعث ہے چاہے وہ صیہونی دشمن سے مقابلے کےسلسلے میں ہو اور چاہے وہ علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کےمقابلے کے سلسلے میں ہو۔ شیخ صفی الدین نے کہا کہ حزب اللہ جس نےصیہونی دشمن کو دھول چٹا دی وہ اس دشمن کے سامنے بھی کامیاب رہےگی۔ شیخ صفی الدین نے کہا کہ حزب اللہ دشمن کی سازشوں کوناکام بنانے کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھےگی۔

.......

/169